Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میرےفون کےدروازےہمیشہ کھلےہیں،یاسرحسین

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

ڈپریشن کو عام طور پر بیماری نہیں سمجھاجاتا مگریہ ایک خاموش قاتل ہے۔ حال ہی میں بھارتی اداکارسشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد سے شوبزحلقوں میں دماغی صحت کی اہمیت پربات کی جارہی ہے۔

اداکار یاسرحسین نےبھی ڈپریشن کا شکار ساتھیوں کیلئے اس بات پرزوردیا ہے کہ وہ اپنی دماغی الجھنیں شیئرکریں تا کہ کوئی بھی اس حد تک نہ جاسکے۔

انسٹا اسٹوریزمیں یاسر نے لکھا ” میرے سارے اداکار، ہدایتکاراور ٹیکنیشنزکیلئے میرے فون کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں “۔

اداکارنے واضح کیا کہ “اسپاٹ بوائے سے لے کرپروڈیوسر تک کبھی بھی کوئی ڈپریشن کاشکار ہو تو مجھے کال کرے، آپ کو ہمیشہ ہنسانا میرا کام ہے۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں”۔

اس سے قبل سشانت کی خودکشی کے بعد انسٹا پوسٹ میں یاسر کا کہنا تھا “دماغی سکون اور صحت، شہرت ، کامیابی اور پیسے سےبڑھ کر ہے۔ ہم غلط طرف بھاگ رہے ہیں، دوستوں اور فیملی کو اپنے پاس رکھیں، بینک بیلنس اور گاڑی کو نہیں۔ سشانت سنگھ جیسے کامیاب انسان کاجانا اس بات کی دلیل ہے”۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube