Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 15, 2020 | Last Updated: 5 months ago

گزشتہ روزخودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ معروف اداکار نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔

اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ممبئی کے کوپراسپتال بھجوائی تھی جہاں رات گئے ابتدائی رپورٹ جاری کی گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سشانت کی موت کا سبب دم گھٹنا بتایا گیاہے۔ اداکار کی موت پھندے کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ اس کے علاوہ کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جو منفی آیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاش سے کچھ نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ہیں جن کے نتائج ابھی نہیں آئے۔

اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔

سشانت کی آخری رسومات 15 جون کو ممبئی میں ہی ادا کی جائیں گی جس کیلئے اداکار کی فیملی بہار سے پہنچ چکی ہے۔

سشانت کی رہائشگاہ ممبئی کے پرتعیش علاقے ویسٹ باندرا تھی جہاں وہ اپنے 3 ملازمین کے ہمراہ مقیم تھے۔ جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ سشانت صبح 10 اٹھے اور جوس پینے کے بعد پھر سےکمرے میں جاکردروازہ اندر سے بند کرلیا۔ 12 بجے تک باہرنہ آنے پردروازہ بجایا گیا اور نہ کھولے جانے پرپولیس کو بلایا گیا، دروازہ توڑنے پر اداکارکی لاش پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی۔۔

سال 2008 میں ٹی وی سےکیرئیرکاآغازکرنے وال سشانت نے 2013 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، ان کی اب کی جانےوالی فلموں میں پی کے، کائی پو چے، شدھ دیسی رومانس،ڈیٹیکٹو بایو مکیش بخشی، ایم ایس دھونی،رابطہ، ویلکم ٹو نیویارک، سون چڑیا، کیدرناتھ ،چھچھورے اور ڈرائیو شامل ہیں۔

سشانت کے کریڈٹ پرفلم فیئر، اسکرین ایوارڈ اور زی سنے سمیت 9 ایوارڈز بھی ہیں۔

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ سے تعلق رکھنے والے سشانت کی4 بہنوں میں سے ایک بہار کی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube