Wednesday, October 28, 2020  | 10 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے خودکشی کرلی

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2020 | Last Updated: 5 months ago

کم وقت میں زیادہ نام کمانے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق 34 سالہ اداکار نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کی۔

سوشانت سنگھ نے بھارتی فلم پی کے میں سرفراز نامی پاکستانی کا کردار ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکا نہیں دیتا۔ سوشانت سنگھ نے دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت نے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی۔ سوشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اب تک محض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا

ان کی آخری فلم چھچھورے تھی ، جو 2019 میں ریلیز کی گئی تھی۔ جس میں انہوں نے شردھا کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا ، جو باکس آفس پر سپر ہٹ ہوئی۔ سوشانت سنگھ راجپوت نے

ایک ٹی وی شو سے شہرت حاصل کی اور فلموں میں کامیاب ڈیبیو کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube