Wednesday, June 16, 2021  | 5 ZUL-QAADAH, 1442

پاکستانی لیجنڈ اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کر گئیں

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2020 | Last Updated: 1 year ago

ماضی کی لیجنڈ اداکارہ صبیحہ خانم امریکی شہر ورجینیا میں انتقال کرگئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گردوں سميت ديگر امراض ميں مبتلا تھيں۔ صبیحہ خانم 16 اکتوبر 1935 ميں پنجاب کے شہر گجرات ميں پیدا ہوئيں۔ فلم نگری ميں قدم رکھنے کے بعد انيس سو پچاس سے نوے کی دہائی تک انہوں نے فلم انڈسٹری پر راج کيا۔

بہترين اداکاری پر صبیحہ خانم کو تمغہ حسن کارکردگی اورپاکستان کے سب سے بڑے فلمی نگار ايوارڈ سے بھی نوازا گيا۔ ان کی مشہور فلموں میں 7لاکھ، چھوٹی بیگم، ناجی، حسرت ، دامن، سوال،
وعدہ، ایاز، عشق لیلیٰ و دیگر شامل ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال ہفتے کی صبح ورجینیا میں ہوا۔ وہ کافی عرصے سے بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube