Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ ماہرہ خان کو کس سے محبت ہوگئی؟ نام سامنے آگیا

SAMAA | - Posted: Jun 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے خاص شخص کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ مجھے میری کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں۔

گزشتہ روز معروف فيشن ڈيزائنر حسن شہريار ياسين سے وڈيو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ شايد کسی نيکی کے بدلے ميں اللہ نے انہيں ‘سلیم’ جيسا شہزادہ ديا۔

انٹرویو کے دوران ایچ ایس وائے نے ماہرہ خان سے اُن کی محبت کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہم سب کو ہی معلوم ہے کہ آپ کو محبت ہوگئی ہے اور اُس شخص کا نام ’سلیم‘ ہے تاہم جب آپ اُن کی آنکھوں میں دیکھتی ہیں آپ کے ذہن میں سب سے پہلی بات کیا آتی ہے؟۔

اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے اپنے مشہور ڈرامہ ’ہمسفر‘ کا ایک ڈائیلاگ کہا پتا نہیں مجھے تم کسی نیکی کے بدلے میں ملے ہو۔

اداکارہ نے اپنے بیٹے کےحوالے سے کہا کہ میں اپنے بیٹے کے لیے بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہوں وہ میرے لیے میری دنیا کا مرکز ہے اور میری زندگی اُس کے اردگرد گھومتی ہے، جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں وہ سب میرے لیے بہت اہم ہیں اور میں اُن کو خوش کرنے کی ہمیشہ کوشش کرتی ہوں۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے کہا کہ ’آج آپ نے جو اپنی محبت کے بارے میں انکشاف کیا ہے یہ سُن کر کروڑ دل ٹوٹ گئے ہوں گے کہ آپ کسی کو اتنا زیادہ چاہتی ہیں۔‘

میزبان نے اداکارہ سے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے سوال کیا تو ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھا ہے اور میں خوش ہوں کہ اس ڈرامے کی وجہ سے ہمارے سرکاری ٹی وی چینل کو لوگ دیکھ رہے ہیں، میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ میں سرکاری ٹی وی چینل کے لیے کوئی ڈرامہ کروں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube