Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

تنقیدکرنے والوں کیلئےشہروزسبزواری کی طنزیہ پوسٹ

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 2 years ago

حال ہی میں ماڈل صدف کنول کے ساتھ نئی زندگی کاآغازکرنے والے اداکارشہروز سبزواری نے انسٹا پوسٹ میں غالبا خود پرتنقید کرنے والوں پرایک طنز کیا ہے۔

سائرہ یوسف سے طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔

جس کے بعد 31مئی کو صدف اور شہروزسبزواری نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

دل کے پھپھولے پھوڑنے والے شہروزنے ماسک پہنے ہوئے اپنی تصویرشیئرکی اورلکھا ” کرونا وائرس چوہوں اورسانپوں کومتاثرنہیں کرتا،اس لیے آپ میں سے بہت سے محفوظ ہیں”۔

View this post on Instagram

Coronavirus doesn’t affect rats and snakes so most of you are safe 🤣

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on Jun 11, 2020 at 2:21am PDT

متوقع ردعمل سے بچنا تھا یا کوئی اور وجہ، شہروزنے اپنی اس پوسٹ پرتبصروں کاآپشن بندکردیا ہے اس لیے اسے پڑھنے والے اپنی رائے کا اظہارنہیں کرسکتے۔

شہروز سبزواری اورصدف کنول کے درمیان دوستی گزشتہ سال اوسلو میں ہونے والے تیسرے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا) کی ریہرسلز کے دوران ہوئی ،دونوں نے ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دی تھی۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور عوام سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کااحترام کیا جائے۔ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نورے ہے جس کی پیدائش 2014 میں ہوئی۔

صدف سے شادی کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کنول کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

اداکار نے تنقید کرنے والوں کو چیلنج کیا تھا کہ سائرہ کے ساتھ علیحدگی کی وجہ دھوکہ دہی تھی تو میرے سامنے بیٹھیں اور دلیل سے ثابت کرکے دیکھائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube