Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حمزہ عباسی،عاطف اسلم کی خواہش پوری ہونےکیلئےدُعاگو

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago

شوبزسے کنارہ کشی کرنے والےحمزہ علی عباسی، عاطف اسلم کی خواہش جلد پوری ہونے کیلئے دعا گوہیں۔

حال ہی میں عاطف اسلم نے حامد میرکے پروگرام میں کہاتھا کہ خانہ کعبہ میں اذان دینازندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے،جس کیلئے وہ ہمیشہ دعا کرتے ہیں۔

حمزہ عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرخانہ کعبہ کے سامنے کھینچی جانے والی عاطف اسلم کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا” میرے بھائی، اللہ تمہاری دُعا اور خواہش پوری کرے”۔

پروگرام میں عاطف اسلم کایہ بھی کہنا تھا کہ خانہ کعبہ میں اذان دینے کیلئے جو شخص میری سفارش کردے، میں زندگی بھراس کے لیے کام کرنے کو تیار ہوں۔

گلوکار کے مطابق کوشش کررہاہوں کہ دنیا کے ساتھ ساتھ دین کو بھی لیکر چلوں کیونکہ انسان ہیں تو غلطیاں ہوجاتی ہیں لیکن میں میوزک کو چھوڑنہیں رہا، اور نہ ہی چھوڑوں گا۔ چاہتا ہوں کہ دین کے اہم پہلوؤں کو بھی اجاگرکروں۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا آغاز “وہی خدا ہے” سے کرنے والے عاطف اسلم نے سیزن 8 میں “تاجدار حرم” سے مداحوں کے دل جیتے۔ چند ماہ قبل عاطف کی آواز میں اذان اور اس کے بعد اسماالحنسیٰ کو بھی بیحد پسند کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube