Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان چاہتی ہیں آپ یہ دستاویزی فلم ابھی دیکھیں

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2020 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: انسٹاگرام

امریکی ریاست منی سوٹا کے شہرمینی پولس میں 25 مئی کو پولیس کے ہاتھوں جارج فلوئیڈ نامی سیاہ فام شہری کی ہلاکت نے نسلی فسادات چھیڑدیے۔ اس واقعے کے خلاف جہاں دنیا بھرسے آوازاٹھائی گئی وہیں شوبزانڈسٹری سے بھی ردعمل سامنے آیا۔

یہ سمجھانے کیلئے کہ امریکا میں کیا ہورہا ہے، اداکارہ ماہرہ خان چاہتی ہیں کہ ان کے فالوورز اور مداح ایوا ڈورنے کی سال 2016 میں بنائی گئی دستاویزی فلم ’’13 ‘‘ دیکھیں۔

ٹوئٹر پرماہرہ نے لکھا ’’وہ دستاویزی فلم جو آپ کو ابھی دیکھنے کی ضرورت ہے ‘‘۔ یہ فلم نیٹ فلکس پردستیاب ہے۔

ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کو نیٹ فلکس کے علاوہ یوٹیوب پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دستاویزی فلم میں اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست ہائے متحدہ میں نسلی امتیاز کی تاریخ کا جائزہ لیا گیا ہے کہ وہاں کی جیلیں افریقن نژاد امریکیوں سے غیرمتناسب طور پربھری ہوئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube