Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان امجد صابری کی پرانی ویڈیو دیکھ کر اداس

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 4 months ago

 

اداکارہ ماہرہ خان نے معروف قوال امجد صابری مرحوم کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی یادیں تازہ کی ہیں۔

یہ ویڈیو امجد صابری کے بچپن کی ہے جس میں وہ سر پر ٹوپی رکھے معصومانہ انداز میں کلام اقبال پڑھ رہے ہیں۔

ماہرہ نے انسٹا پوسٹ میں لکھا ” اس ویڈیو نے مجھے اداس کردیا لیکن ساتھ ہی مسکراہٹ بھی دی”۔

ان کیلئے افسوس کااظہار کرتے ہوئے ماہرہ نے لکھا” امجدصابری ہم سے بہت جلدی واپس لے لیے گئے، یہاں ایک چھوٹا لڑکاعلامہ اقبال کی نظم “لب پہ آتی ہے دعا” پڑھ رہا ہے”۔

ماہرہ نے یہ ویڈیو شیئر کرنے والے پیج کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22جون 2016 کو ماہ رمضان میں فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube