Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا پراقراءعزیزکی لبنانی ہم شکل کے چرچے

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بہن بھائیوں یا کسی قریبی عزیز کی شکل سے مشابہت رکھنا عام سی بات ہے لیکن جب بات سمندر پار بسنے والے کسی ہمشکل کی ہو تو حیران ہونا فطری بات ہے۔

ٹوئٹر پرمعروف اداکارہ اقراء عزیز کی ہم شکل کے خوب چرچے ہیں جنہیں دیکھ کراقراء کی بہن سدرہ عزیز بھی متوجہ ہوئیں اوراس قدر مشابہت پرحیرت کا اظہار کیا۔

اقراء کی ہم شکل نور کا تعلق لبنان سے ہے اور وہ آرکیٹیکٹ ہیں۔

سدرہ عزیز نے ٹوئٹر پر نور کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنے منگیتر کے ہمراہ موجود ہیں۔ سدرہ نے کیپشن میں لکھا ’’ ایک لمحے کیلئے میں نے سوچا ۔۔۔ لیکن نہیں یہ کوئی اور خوبصورت انسان ہے‘‘۔

سدرہ کی ٹویٹ کو نور نے بھی ری ٹویٹ کیا، اس کے علاوہ ایک اورسوشل میڈیا صارف نے بھی نور کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’آپ اقراء عزیز جیسی دکھتی ہیں‘‘۔

لبنانی آرکیٹیٹ نے جواب میں لکھا کہ ’’میں نے گوگل سرچ سے اقراء کو دیکھا اور وہ بہت خوبصورت ہے۔ موازنے کا شکریہ‘‘۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube