Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

قرنطینہ میں ندا، یاسرنوازکی شادی کی 18ویں سالگرہ

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ندانےلکھا’’اب تو عادت سی ہے مجھ کو‘‘۔

عیدسے قبل کرونا وائرس سے متاثرہونے والے جوڑے ندا یاسراوریاسر نواز نے شادی کی 18 ویں سالگرہ قرنطینہ میں منائی۔

ندا اور یاسر کےعلاوہ ان کی بیٹی صلہ بھی کرونا کا شکارہے اورتینوں فی الحال قرنطینہ میں ہیں۔انسٹا گرام پر ندا نے اپنے فالوورز کیلئے یاسر نواز کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو شیئرکی۔

ویڈیو میں یاسر کا کہناہے کہ ’’ آج 13 دن سے ہم آئسولیشن میں ہیں اورشادی 18ویں سالگرہ یادگارہے کیونکہ ہم 13 دن سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور یہ دن ہم نے بغیر لڑائی جھگڑا کیے گزارے‘‘۔

جواب میں ندا نے ہنستے ہوئے لقمہ دیا کہ ’’ویسے بھی یاسر کی جب طبیعت خراب ہوتی ہے تو وہ بیت اچھے ہوجاتے ہیں، اس لیے یہ 13 دن بہت سکون سے گزرے ‘‘۔

ندا نے یاسر اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’اب تو عادت سی ہے مجھ کو‘‘۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پرزیرگردش بعض ویڈیوزاور پیغامات میں کہاگیا کہ یاسر نوازتوٹھیک ہیں لیکن ندا میں کرونا کی علامات شدید ہوچکی ہیں اور ان کی طبیعت کافی خراب ہے۔

جس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے انسٹاپوسٹ میں ندا نےلکھا تھا ’’میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اللہ کا شکرہےمیں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کی دعائیں ہیں میرے ساتھ اورمیری فیملی بھی ٹھیک ہے ، ’’ لوگ میری صحت کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں، ہم گھرپرہیں‘‘۔۔

اس سے قبل قبل ندا اور یاسر نواز سمیت ڈرامہ سیریل ’’ میرا دل میرا دشمن ‘‘ کے مرکزی کرداروں علیزے شاہ اور نعمان سمیع کے کرونا میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنی ٹویٹ میں بتایاکہ مارننگ شو کی ہوسٹ ندا یاسر،ان کے شوہراوربیٹی کرونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔

ندا اور یاسر کے علاوہ اداکار نوید رضا بھی کرونا کاسامنا کررہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ میں گھر پر ہی ہوں اور صحتیاب ہورہا ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube