Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

موت کو قریب سے دیکھا تو زندگی بدل گئی، اداکارہ میرا

SAMAA | - Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پہلی دفعہ خود کو اللہ کے قريب محسوس کيا، اداکارہ

موت کو قریب سے دیکھا تو زندگی بدل گئی، اداکارہ ميرا امريکا ميں کورونا وائرس کے خوف ميں گزارے گئے لمحات بتاتے ہوئے آبديدہ ہوگئيں۔

سماء کے نمائندے نعيم اشرف بٹ کو خصوصی انٹرويو دیتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتايا کہ امريکا ميں ہر طرف قبرستان کا منظر تھا، ہر گلی سے جنازے کے مناظر ديکھے زندگی کا کوئی بھروسہ نہيں امريکا ميں ڈانس پرفارمنس کرنے گئی تھی ليکن سب بدل گيا ، ميرا تھوڑا وقت رہ گيا ہے چاہتی ہوں کے موت آئے تو اپنے وطن کی مٹی ميں دفن ہوں ۔

قرنطينہ کے دوران خود پر کہانی لکھی، ٹيليی فلم کی صورت میں پيش کروں گی، پہلی دفعہ خود کو اللہ کے قريب محسوس کيا،ايسا لگا ميری روح پرواز کرگئی پھر لگا کہ ابھی زندہ ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پاکستان پہنچ کر سجدہ کيا کيونکہ مجھے يہيں مرنا ہے،آبائی قبرستان ميں دفن ہونا چاہتی ہوں، اپنيی قبرکی جگہ بھی رکھی ہے۔

سماء نے سوال کيا کہ کیا اب گليمر کی دنيا ميں واپس نہيں آئيں گی؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اس پر ميں زيادہ بات نہيں کرنا چاہتی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube