Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پاکستانی نہ ہارے نہ ہاریں گے:معروف گلوکاروں کا خصوصی گانا

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago

کرونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں شوبزبرادری بھی عوام میں آگہی پھیلانے کیلئےبھرپورکردارادا کررہی ہے۔ فنکاروں کی جانب سے انفرادی کے علاوہ کئی اجتماعی کاوشیں بھی سامنے آئی ہیں۔

تازہ ترین کارش میوزک انڈسٹری کی ہے جس کے تحت معروف گلوکاروں نے عوام کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے خصوصی گانا ریلیز کیا ہے۔

حکومت پاکستان کے تعاون سے بنائے جانے والے اس گانے میں علی ظفر، حدیقہ کیانی، ساحر علی بگا، عاصم اظہر، نبیل شوکت اور شفقت امانت علی نے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے۔

علی ظفرنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ اگر اس وائرس کیخلاف جنگ جیتنی ہے تو سنجیدگی اپناتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

گانے کی ویڈیو 46 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس کے بول ہیں۔

آزمائش میں ساراجہاں ہے
یہ مصیبت تواِک امتحاں ہے
نکلو باہر، کرو پہلے وعدہ
احتیاط ہوگی پہلے سے زیادہ
ہاتھ دھونا ہے لازِم وبا میں
فاصلہ رکھنا ہےدرمیاں میں
مل کے مشکل یہ پل گزاریں گے
پاکستانی نہ ہارے،نہ ہاریں گے

ویڈیووزارت اطلاعات ونشریات کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر بھی شیئرکی گئی اور قومی فنکاروں کی جانب سے عزم اور ولولے سے بھرپور اس گانے کو سراہا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube