Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حریم فاروق کی سالگرہ کا سب سے بڑاتحفہ کیاہوگا؟

SAMAA | - Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اداکارہ نے 31ویں سالگرہ منائی

کرونا وائرس کی وبا کے دوران اداکارہ حریم فاروق نے سادگی کے ساتھ اسلام آباد میں اپنی سالگرہ منائی۔

حریم نے انسٹا پرویڈیو شیئر کی جس میں وہ کیک کاٹتے ہوئے فیملی اور دوستوں سے مبارکباد وصول کررہی ہیں۔  26 مئی 1989 کو جنم لینےوالی اداکارہ نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی۔

حریم فاروق کا کہنا ہے کہ’’میں دل کی گہرائیوں سے دوستوں ، فیملی اور پرستاروں کی شکرگزارہوں جنہوں نے اپنی محبت کااظہارکیا لیکن احساس ہوتا ہے کہ ہم کیسے عجیب وقت میں جی رہے ہیں ‘‘۔

اداکارہ نے واضح کیا ’’میرے لیے سالگرہ کا سب سے قیمتی تحفہ وہ خبر ہوگی کہ کرونا وائرس کا کامیاب علاج دریافت ہوگیا ہے‘‘،

انہوں نے ہرایک سے اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھنے کی درخواست کی۔

اس سے قبل موجودہ صورتحال کے پیشن نظر حریم نے خواہش ظاہر کی تھی ایک وائرس وہ بھی پھیلانا چاہتی ہیں جس کا نام ہے ’’ خوش رہو وائرس ‘‘۔

اداکارہ نے انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا ’’ اس وائرس کے عناصر میں خوشی، قہقہے، پیار، مثبت سوچ اور شکر گزاری ہے اور یہ انتہا سے زیادہ متعدی ( پھیلنے والا ) ہے، جس کیلئے کسی روک تھام کی ضرورت نہیں۔ فالوورز اس وائرس کو پھیلانے میں میری مدد کریں‘‘۔

حریم فارق آخری بار 2019 میں فلم ’’ہیرمان جا ‘‘ میں بڑی اسکرین پرنظرآئی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube