Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کرونا سےمتاثرہونےکے بعد ندایاسرکاپہلا پیغام

SAMAA | - Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا سے متاثرہونے والی ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے قرنطینہ سے اپنے فالوورز کے لیے ایک پیغام بھیجا ہے۔

عید الفطرکے موقع پر شوہر یاسر نواز اور بیٹی صلہ کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ندا نے بتایا کہ دونوں ان کے قرنطینہ کے ساتھی ہیں۔

انسٹا پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’’ قرنطینہ پارٹنرز، الحمد اللہ ہم خیریت سے ہیں لیکن کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس لیے آئسولیشن میں ہیں ۔

ندا نے اپنے مداحوں سے دُعا کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے اور وہ خیریت سے ہیں۔

واضح رہیے کہ 2 روز قبل ندا اور یاسر نواز سمیت ڈرامہ سیریل ’’ میرا دل میرا دشمن ‘‘ کے مرکزی کرداروں علیزے شاہ اور نعمان سمیع کے کرونا میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

بعد ازاں اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنی ٹویٹ میں بتایاکہ مارننگ شو کی ہوسٹ ندا یاسر،ان کے شوہراوربیٹی کرونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں ’’ میرا دل میرا دشمن‘‘ کی کاسٹ کو اپنے شومیں مدعو کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube