ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

طیارہ حادثہ: شوبزسمیت معروف بھارتی شخصیات کااظہارافسوس

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 days ago

کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرجہاں پورا ملک اداس ہے ، وہیں سرحد پارسے بھی شوبز، کرکٹ سمیت مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حادثے پر افسوس اوراظہار یکجہتی کیا ہے۔

شعیب کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے خبر کو انتہائی المناک اور دل توڑ دینے والی قرار دیا۔

بھارتی اداکار انیل کپور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حادثے کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سےتعزیت کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

انیل کپورکی بیٹی اداکارہ سونم کپور نے بھی والد کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

گلوکار ارمان ملک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ، مجھے نہیں معلوم اس افسوسناک حادثے پر کیا کہوں۔ حادثے کو افسوسناک اور بدقسمت قرار دیتے ہوئے ارمان نے جاں بحق افراد کیلئے دعائیہ کلمات لکھے۔

ایک اور ٹویٹ میں گلوکار نے کہا کہ نہ جانے سال 2020 ہمیں مزید کون کون سے تجربات اور واقعات سے دوچار کرے گا۔

انوپم کھیرنے لکھا’’ المناک حادثے کا سن کرافسوس ہوا‘‘َ اداکارنےجاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئےدعا کی کہ خدا انہیں اس کا سامنا کرنے کی ہمت دے۔

معروف گلوکار گرو رندھارا نے بھی اپنی ٹویٹ میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سب کیلئے دعا کی۔

معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹرجاوید اختر نے متاثرہ فیملیز سے تعزیت کرتے ہوئے لکھا ’’ مرنے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور لکھا کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آفتیں بھی جھرمٹ کی صورت آتی ہیں‘‘۔

کرکٹر گوتم گھمبیر نے بھی واقعے پر افسوس کرتے ہوئے بچ جانے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

کرکٹرعرفان پٹھان نے خبر کو دل توڑ دینے والی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے فیملیز سے ملنت کیلئے چند منٹ کی دوری پر تھے۔ عرفان نے بھی زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

فلمسازمہیش بھٹ کی اہلیہ اورعالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان نے لکھا ’’ آج رات پاکستان کے حوالے سے سوچیں ہیں، ہم آپ کا درد سمجھ سکتے ہیں ، اس نقصان پر بیحد افسوس ہے ‘‘۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لاہور اور کراچی کے دوستوں کی خیریت کی دعا کی۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر رن وے کے قریب ماڈل کالونی کے علاقے میں گرنے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے جن میں سے 2 معجزانہ طور پربچ گئے۔ طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سےاطراف کے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور متعدد رہائشی بھی زخمی ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube