ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

طیارہ حادثہ: زوہیب حسن پروازمیں کیوں سوارنہ ہوئے؟

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 days ago

گلوکار زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ مجھے مرتے ہوئے والد کی دعاؤں نے بچا لیا ورنہ گزشتہ روز 22 مئی کو لاہورسے آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں میراٹکٹ بھی بُک تھا۔

لاہورسے کراچی کی پروز پی کے 8303 عین لینڈنگ سے قبل رہائشی علاقے میں گرکر تباہ ہوگئی تھی۔

انسٹاگرام پرطویل پوسٹ میں زوہیب نےاپنے فالوورزکو بتایا کہ انہیں بھی حادثے کا شکار ہونے والی پرواز کے ذریعے کراچی جانا تھا تاہم والد کے جنازے میں شرکت کیلئے ان کا پلان تبدیل ہوا اور پہلے ہی کراچی پہنچ گئے تھے۔

زوہب کے والد کا انتقال گزشتہ جمعے کو ہوا تھا جن کی نماز جنازہ بیٹے کی امریکا سے آمد پر 21 مئی کو ادا کی جانا تھی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا ’’ والد نے مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ انہیں کچھ ہوگیا تو میں بیمار والدہ کاخیال رکھوں گا اور چند ہی گھنٹوں بعد والد کا انتقال ہوگیا۔ پاکستان کیلئے دستیاب واحد پرواز 300 میل کی دوری سے مانچسٹرسے روانہ ہوئی جس میں بہت مشکل سے سفر کیا، پروازمیں بڑی تعداد کرونا متاثرین کی تھی اور لاشیں بھی تھیں۔ لاہور پہنچنے کے بعد مجھے 300 افراد کے ہمراہ ایک ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا۔ عملے کے 9 افراد اور بیشتر مسافر کرونا متاثرین نکلے، مجھے 72 گھنٹوں بعد پی آئی اے کی فلائٹ 8303 سے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا ‘‘۔

طویل پوسٹ میں زوہیب نے مزید بتایا کہ کیونکہ میرے والد کی تدفین 21 مئی کوہوناتھی تو میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ میرا کرونا ٹیسٹ جلد ہوجائے اور میں اس بدقسمت پرواز سے 2 روز قبل ہی کراچی روانہ ہوجاؤں۔ اللہ نے میری مدد کی ، میرا ٹیسٹ منفی آیا اور مجھے جلد نکلنے کی اجازت مل گئی۔

زوہیب نے اس یقین کااظہار کیا کہ اگر میرے مرتے ہوئے والد کی دعائیں میرے ساتھ نہ ہوتیں تو میں پہلی پرواز میں کرونا کا شکار ہوچکا ہوتا یا پھرپی کے 8303 میں سفر کرتا جو کراچی میں گرکرتباہ ہوگئی۔

انہوں نے مزید لکھا ’’ شکریہ اللہ تعالی، آپ عظیم تر ہیں اور میں آپ کے آگے ہی جھکتا ہوں‘‘ ۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر رن وے کے قریب ماڈل کالونی کے علاقے میں گرنے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے جن میں سے 2 معجزانہ طور پربچ گئے۔ طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سےاطراف کے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور متعدد رہائشی بھی زخمی ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube