ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

جمعتہ الوداع پرآغاعلی اورحناالطاف کے نئےسفرکاآغاز

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 days ago

ایمن منیب، سجل احد ، اقراٗ یاسر اوربہت سے دیگرکی طرح شوبز کی ایک اورجوڑی نے زندگی کی شاہراہ پرایک ساتھ قدم رکھ دیا ہے۔

اداکار آغاعلی اور حنا الطاف گزشتہ روز رمضان المبارک کے جمعتہ الوداع کے موقع پر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں نے نکاح کے ایک روز بعد آج انسٹاگرام پرعلیحدہ علیحدہ پوسٹس میں ایک دوسرے کیلئے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

آغانے اپنی پوسٹ کا آغاز ان جملوں سے کیا ’’چند سال قبل ہم دونوں نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی اورہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے، پھر چند سال بعد دوبارہ ملاقات ہوئی اور ہم دوست بنے، پھر بہترین دوست بنے اور پچھلے 11 ماہ بہت ہی کریزی تھے۔ موویز، اسٹریٹ فائٹر، نہ ختم ہونے والی باتیں اور تم میری زندگی کا ایسا حصہ بن گئیں جیسا کوئی نہیں۔ مجھے تمہارے ساتھ گزارے ہوئے ہرلمحے سے پیار ہے‘‘۔

اداکار نے مزید لکھا ’’اور پھر لاک ڈاؤن شروع ہوگیا، میں نے تمہاری کمی ایسے محسوس کرنا شروع کی جیسے کہ میرا کوئی حصہ کھویا ہوا ہے۔ مجھے احساس اور یقین ہوا کہ میں اپنی باقی زندگی تمہارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں اور وہ یہاں سے شروع ہوتی ہے۔

دوسری جانب حنا الطاف نے انسٹا پر اپنی اورآغا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ایک دوسرے سے نفرت کرنے سے لیکر دوست بننے تک، بیسٹ فرینڈز اور اب زندگی بھر کے ساتھی۔ میں اس (آغاعلی) کے متعلق جو بھی سوچتی تھی ، غلط نکلا۔

آغا کی تعریفیں کرتے ہوئے حنا نے لکھا’’ اس آدمی نے میرا دل جیت لیا۔ میں نے اتنا مخلص اور پرواہ کرنے والا کوئی نہیں دیکھا جو میری خوشی کو سب سے مقدم رکھتا ہے۔ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ اپنی نئی زندگی کو خوشیوں اور قہقہوں سے بھردیں گے۔ ایک دوسرے پر اعتبار کریں گے اور وفادار رہیں گے۔

پوسٹ کے اختتام پرحنا نے بتایا کہ آغا اور وہ یہی چاہتے تھے کہ ان کا نکاح 22 مئی کو جمعتہ الوداع کے بابرکت دن کے موقع پرہو۔

دونوں کے فالوورز نے مبارکباد دیتے ہوئے نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل آغا علی اورسارہ خان کی گہری دوستی کسی رشتے میں بندھنے سے قبل ہی ختم ہوئی تو مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں، تقریبا ایک سال قبل آغا علی نے پہلی بار بریک اپ کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ایمانداری سے بتاؤں یہ میرے لیے مشکل ترین فیصلہ تھا، کئی ماہ تک میں کام نہیں کرسکا۔ مجھے بہت اکیلا پن محسوس ہوتا تھا جس کا میں مقابلہ نہیں کر پا رہا تھا لیکن پھر وہی بات کہ زندگی کا کام چلتے رہنا ہے۔میرے خیال سے اب ہم دونوں ٹھیک ہیں، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کی عزت کرتے رہیں گے۔ میں اس کا بے حد احترام کرتا ہوں، وہ ایک بہترین لڑکی ہے۔ ابھی میں اتنا ہی کہوں گا۔

سارہ خان سے بریک اپ کے بعد سوشل میڈیا پرحنا اور آغا کے درمیان تعلقات کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہیں۔ تقریبا 5 ماہ قبل حنا نے برتھ ڈے سرپرائز دینے پر لکھا تھا ” میری ایسی سالگرہ منانے کیلئے شکریہ جو اس سے پہلے کبھی کسی نے نہیں منائی تھی”۔

حنا اورآغا علی ڈرامہ “دل گمشدہ ” میں ایک ساتھ تھے۔ یہ  ڈرامہ سیریل عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube