ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

طیارہ حادثہ:افواہوں پرعائزہ خان اوردانش تیمورکااظہارناراضگی

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 1 week ago

گزشتہ روز 22 مئی کو کراچی میں لاہور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے عین لینڈںگ سے قبل گرکرتباہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر اداکار دانش تیمور اوران کی اہلیہ عائزہ خان نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے تصحیح کی ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارےکے مسافروں کے ناموں کی فہرست سامنے آنے کے بعد نام کی مماثلت عائزہ اور دانش کیلئے پریشانی کا باعث بنی۔

فہرست سامنے آنے کے بعد اطلاعات گردش کرنے لگیں کہ دانش اور عائزہ بھی اسی طیارے میں سوارتھے۔

اس حوالے سے دانش تیمور نے انسٹا پوسٹ پر میں ایسی خبروں کوجعلی اور بےبنیاد قرار دیتے ہوئے لکھا ’’ہم محفوظ ہیں اوراپنے گھر پر ہیں‘‘۔

دانش نے اپنی پوسٹ میں حادثے کے نتیجے میں جان سے جانے والے مسافروں کیلئے مغفرت اور ان کی فیملیز کیلئے صبر کی دُعا کی۔

حال ہی میں ٹوئٹرجوائن کرنے والی عائزہ خان نے بھی اپنی ٹویٹ میں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں، الحمداللہ ہم اپنے گھر میں ہیں ، محفوظ ہیں۔ پلیز ان لوگوں کیلئے دعا کریں جو حادثے کا شکار ہوئے۔ اللہ تعالیٰ ان کے گھروالوں کوصبردے‘‘۔

ایک اور ٹویٹ میں عائزہ نے ایسی افواہیں پھیلانے والوں کیلئے لکھا ’’ اللہ ہدایت دے ان لوگوں کوجو کسی بھی بات کو کنفرم کیے بنا بس ایک اسٹیٹس لکھ دیتے ہیں، اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے‘‘۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر رن وے کے قریب ماڈل کالونی کے علاقے میں گرنے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے جن میں سے 2 معجزانہ طور پربچ گئے۔ طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سےاطراف کے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور متعدد رہائشی بھی زخمی ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube