Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

طیارہ حادثہ: ایسرا بالجیک کا پاکستانی قوم سےاظہارافسوس

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 3 months ago

گزشتہ روز 22 مئی کو کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر معروف ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مرکزہ اداکارہ ایسرا بالجیک (حلیمہ سلطان) نے بھی افسوس کااظہار کیا ہے۔

اسرابلجیک نے اس حادثے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعہ اپنا پیغام پہنچایا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا ’’ ڈیئر پاکستان، برائے مہربانی اس نقصان پرمیری مخلصانہ تعزیت قبول کیجئے۔ دنیاسے چلے جانے والے افراد، ان کی فیملیز اورجو بچ گئے ہیں ان کیلئے دعا کر رہی ہوں ‘‘۔

اطلاعات ہیں کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہونے والی پرواز میں معروف ماڈل زارا عابد بھی تھیں جنہوں نے پاکستان میں ارطغرل کی بےپناہ مقبولیت کے بعد انسٹا پر ایسرا کو فالو کیا تھا۔

ایسرا نے اس حوالے سے زارا کی 3 روز قبل کی جانے والی پوسٹ پربھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’تمہیں دیر سے فالو بیک کرنے پر مجھے بہت افسوس ہے زارا ‘‘۔

انسٹاگرام پر ماڈل زارا عابد کی آخری پوسٹ پر کیے گئے کمنٹ میں ترک اداکارہ نے تمام پاکستانیوں اور زارا کی فیملی اس حادثہ پرتہہ دل سے اظہار تعزیت کیا۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر رن وے کے قریب ماڈل کالونی کے علاقے میں گرنے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے جن میں سے 2 معجزانہ طور پربچ گئے۔ طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سےاطراف کے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور متعدد رہائشی بھی زخمی ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube