ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کراچی میں طیارہ حادثہ، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 week ago

کراچی ائرپورٹ پر رن وے کے قریب ماڈل کالونی کے علاقے میں پی آئی اے کا مسافر طیاہ گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارہ حادثے نے شوبز شخصیات کو بھی غمزہ کردیا، فنکار برادری نے حادثے پر لواحقین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ طیارہ حادثے کی خبر پر یقین نہیں آیا، میرا دل ٹوٹا ہوا ہے رواں سال ہم کتنی آزمائشیں برداشت کررہے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ اس حادثے میں سے متاثرہ تمام اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا اور دنیا کے رخصت ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں اور حادثے میں زخمی افراد کے لیے بھی دعا کریں۔

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے دعا گو ہوں جنہیں ہم نے کھو دیا۔

علاوہ ازیں اشنا شاہ،احمد علی بٹ، فیصل قریشی، ہمایوں سعید ودیگر اداکاروں نے بھی ایئر بس 320 کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

RIP

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on May 22, 2020 at 6:26am PDT

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube