Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کیااب 35روپےلینا بندکریں گے؟واسع چوہدری کا سوال

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ترک ڈرامہ ’’ ارطغرل غازی ‘‘ بھلے سے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کررہا ہولیکن اس ڈرمے کے آن ائرجانے کے ساتھ ہی شوبزحلقوں میں بھی ایک نہ ختم ہونے والی بحث کا آغازہوگیاہے۔

کسی کو بیرونی مواد نشرکرنے سے مسئلہ ہے توکسی کو لگتا ہے کہ اس سے اپنے فنکاروں کی حق تلفی ہورہی ہے جبکہ بیشتر اس کی حمایت میں بھی ہیں۔

اس بحث میں تازہ انٹری معروف اداکار، ٹی وی میزبان اوررائٹرواسع چوہدری کی ہے جنہوں نے تُرک ڈرامے کو تو کچھ نہ کہا البتہ اس سے کمائے جانےوالے منافع کا ذکرکرتے ہوئے اپنے سمیت ہرپاکستانی کے 35 روپے بچانا چاہے ہیں۔

رافع چوہدری نے ہرماہ بجلی کے بل کے ساتھ چارج کیے جانے والے 35 روپے وصول کرنے کی مخالفت کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نے لکھا ’’ مجھے اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں کہ پاکستان ٹیلی ویژن ’’ارطغرل ‘‘ نشرکرکے لاکھوں ، کروڑوں روپے منافع کما رہا ہے لیکن برائے مہربانی کیا اب وہ ہر پاکستانی کے بجلی کے بل پروصول کیے جانے والے 35 روپے ماہانہ صول کرنا بند کرسکتے ہیں؟ اللہ ہی جانتا ہے کہ کب ‘‘۔

ٹویٹ کے نیچے واسع نے بھی یہ بھی واضح کیا کہ وہ یہ سوال اپنے ایک ترکش دوست سے پوچھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین پر’’ارطغرل‘‘ کے دلدادہ صارفین کو یہ ٹویٹ کچھ خاص نہیں بھائی اوربیشترنے اس حوالے سے ناپسندیدگی کااظہارکرتے ہوئے واسع کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ترک ڈرامے کو اردوزبان میں ڈب کرکے یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیاجا رہا ہے۔ ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube