Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ارطغرل پرمہوش حیات کی رائے،ذرا ہٹ کر

SAMAA | - Posted: May 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ مہوش حیات نے ترکی کا “گیم آف تھرون” کہلانے والے ڈرامے “ارطغرل غازی ” کی مخالفت کرنے والوں کو ذرا منفرد انداز میں کچھ سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان میں اس ڈرامے کی مقبولیت انتہاء کو چھورہی ہے لیکن شوبزانڈسٹری میں جہاں بیشتر ستارے اسے پسند کررہے ہیں وہیں شان، ریما، یاسرحسین سمیت کئی نے اسے نشر کرنے کی مخالفت بھی کی۔

ان کا موقف ہے کہ بیرونی پروڈکشنز دکھانے کے بجائے اپنی چیزوں کو پروموٹ کریں۔ ایسے میں مہوش حیات نے اس معاملے کو سمجھ سے باہر قرار دیتے ہوئے اپنے موقف کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر لکھا”میں نہیں جانتی کہ یہ کیا الجھن ہے؟ ارطغرل جیسا ہےاسے ویساہی قبول کریں، ایک تعلیمی ڈرامہ سیریز جس کی تاریخی اہمیت ہے اور اس میں بڑے اخلاقی اسباق ہیں”۔

پوسٹ میں مہوش نے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینجن التان کو نہایت پرکشش قرار دیتے ہوئے انہیں کسی حد تک شہرہ آفاق ہالی ووڈ فلم “ٹائی ٹینک” کے ہیرو لیونارڈو ڈائی کیپریو جیسا قرار دے ڈالا۔

مہوش نے ترک اداکار کیلئے اپنی پسندیدگی مزید واضح کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا”کرش اپ ڈیٹڈ”۔

وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ترک ڈرامے کو اردوزبان میں ڈب کرکے یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیاجا رہا ہے۔ ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube