Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

نازیہ اور زوہیب حسن کے والدچل بسے

SAMAA | - Posted: May 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago

تصویر: فائل فوٹو

پاکستان میں پاپ موسیقی کو نئی جہت سےروشناس کروانے والی معروف جوڑی نازیہ اور زوہیب حسین کے والد بصیرحسن گزشتہ روز 15 مئی کو انتقال کرگئے۔

زوہیب حسین نے والد کے انتقال کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اورانسٹا گرام پر مداحوں کو دی۔ بصیرحسین پیشےکےاعتبارسے بزنس مین تھے ۔

والدکے ساتھ بچپن کی تصویرشیئرکرتے ہوئے زوہیب نے کیپشن میں لکھا ” گڈ بائے میرے ہیرو، میرے دوست اورمیری پرواز کیلئے ہوا ۔۔ دوبارہ ملنے تک الوداع ، آپ کا بیٹا زوہیب “۔

بصیر حسن نے سوگواران میں اہلیہ منزہ بصیر اور بیٹے وبیٹی زوہیب اور زہرہ حسن کوچھوڑا ہے۔

فی الوقت زوہیب حسن لندن میں ہیں اور کرونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے باعث ممکن ہے کہ وہ اپنے والد کے جنازے میں شرکت نہ کرسکیں۔

اس سے قبل زوہیب نے اپنے دادا اور بصیرحسن کے والد سید صغیر الدین کی بانی پاکستان قائد محمد علی جناح کے ساتھ لی گئی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔

بصیر حسن کے والد آل انڈیا مسلم لیگ کے سرکردہ رکن تھے۔

نازیہ اوران کے بھائی زوہیب حسن نے پاکستان میں پاپ گلوکاری کی بنیاد رکھی اور 1981 میں اپنے پہلے ہی البم “ڈسکودیوانے “سے کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے۔ بھارتی فلم ” قربانی ” کے گانے “آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ” سے عالمی شہرت پانے والی نازیہ حسن اس گانے کیلئےفلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بنیں۔

فائل فوٹو

سال 1997 میں نازیہ کی شادی صنعتکارمرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی جو ناکام رہی او 2000میں دونوں نے اپنے راستے الگ کرلیے۔ پھیپھڑوں کے کینسرکا شکار نےنازیہ حسن محص 36 برس کی عمر میں 13 اگست 200 کو لندن کے اسپتال میں زندگی کی بازی ہارگئیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں بعد ازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ “پرائڈ آف پرفارمنس” سے نوازا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube