Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

دبئی:لاک ڈاؤن سےپریشان شہریوں کیلئے ‘ڈرائیوان’ سنیما کھولنے کااعلان

SAMAA | - Posted: May 15, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2020 | Last Updated: 5 months ago

متحدہ عرب امارات کی ریاست ‘دبئی’ میں لاک ڈاؤن سے پریشان فلم بینوں کے لیے پہلا ‘ڈرائیو اِن’ سنیما کھل گیا ہے،جس میں باقاعدہ طور پر فلم اتوار کو دیکھی جا سکے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے مایوسی کا شکار فلم بین اب دبئی میں واقع دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مالز میں سے ایک مال کی چھت پر بنے ‘ڈرائیو ان’ سنیما میں اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں وبائی مرض سے بچنے کے لیے سماجی دوری برقرار رکھنا لازمی قرار دی گئی ہے۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ‘ووکس سنیماز’ نے ایک ڈرائیو ان سنیما قائم کیا ہے،جس میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہی دو افراد فلم دیکھ سکیں گے۔

سنیما آئندہ اتوار سے باقاعدہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جس میں بیک وقت 75 گاڑیاں کھڑی کی جاسکیں گی، یعنی ایک شو کو ایک وقت میں کم از کم 150 افراد دیکھ سکیں گے۔

اوپن ایئر سنیما کے ٹکٹ کی قیمت 180 درہم یعنی 50 ڈالرز رکھی گئی ہے جس میں شائقین فلم دیکھنے کے ساتھ ساتھ پاپ کارن اور سافٹ ڈرنکس کا بھی مزہ اٹھا سکیں گے۔

تاہم 3 سے 12 سال کی عمر کے بچوں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو اب بھی ایسے مقامات پر جانے سے روک دیا گیا ہے،جس میں آؤٹ ڈور سنیما بھی شامل ہیں۔

ڈرائیو ان سنیما ‘ماجد الفطیم شاپنگ مال’ کی چھت پر تعمیر کیا گیا ہے۔ فلم بین چاہیں تو تازہ اور ٹھنڈی ہوا میں فلم دیکھ سکتے ہیں اور چاہیں تو کاروں میں ایئر کنڈیشنز میں بیٹھے ہوئے بھی فلم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube