Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عید شاپنگ: صنم سعید کاعوام سےاہم سوال

SAMAA | - Posted: May 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

شنیرا اکرم اوراشنا شاہ کے بعد اداکارہ صنم سعید نے بھی کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیراختیارنہ کرنے پرعوام کیلئے پیغام دیا ہے۔

سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور مارکیٹیں کھلنے کی اجازت کے بعد عوام کے جم غفیرکی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں جس پرصنم سعید نے بھی فکرمندی کا اظہارکیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرصنم نے سوال اٹھایا ” کیا واقعی ہمیں عید منانے کیلئے بازارجانے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم کوئی تبدیلی دکھائے بغیرپھر سے پہلے جیسے ہوجائیں گے؟”۔

صنم نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے لکھا ” پلیز احتیاط سے باہرجائیں، یہ بہت مشکل وقت ہے کیونکہ سب ایک ساتھ ہی باہرنکل رہے ہیں۔ کیوں نہ اس سال عید کو مختلف انداز سے منایا جائے”۔

اس سے قبل لیجنڈری کرکٹروسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا “سڑکوں پر ٹریفک ، گنجان گلیوں اور سیکڑوں افردا کو ماسک پہنے بغیر فوٹیجز دیکھیں، یہ ملک چاہتا ہے کہ میں روؤں” ۔

جبکہ اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ سب کھل گیا لیکن کیا ہم اب بھی سماجی دوری اختیار کرسکتے ہیں، چپکیں مت “۔

واضح رہے کہ سندھ بھرمیں 22 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، اس دوران تمام مارکیٹیں اور دکانیں وغیرہ بند رہیں تاہم10 مئی کو وزیراعلیٰ سندھ اور تاجروں کے کامیاب مذاکرات کے بعد ہفتے میں 4 دن صبح 6 سے شام 5 تک کاروبارکھولنے کی اجازت دی گئی، تاہم شاپنگ مالز کو یہ اجازت نہیں دی گئی تھی۔

لیکن اگلے ہی روز مارکیٹوں میں بےپناہ رش کے علاوہ سڑکوں پرٹریفک تک جام ہوگئی، سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر خوب وائرل ہوئیں جہاں بےپناہ رش ہے اور بیشتر شہریوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے۔ جس کے بعد زینب مارکیٹ سمیت کئی مارکیٹوں کو سیل کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube