Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ارطغرل غازی کی ‘حلیمہ’ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیئے

SAMAA | - Posted: May 13, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2020 | Last Updated: 5 months ago

تُرک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان(اسرابلجیک) کی ایک پرانی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ پریانیکا چوپڑاکو جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سُنا دی تھی۔

ارطغرل میں حلیمہ کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ نے اگست 2019 میں پریانکا چوپڑا کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر ایک کمنٹ کیا تھا جو اب دوبارہ پاکستان میں وائرل ہوگیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی، صوفی ٹرنر اور ڈینیلی جوناس کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس پر ارطغرل کی اداکارہ نے کمنٹ کیا تھا کہ ‘محب وطن ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ جنگ کی حوصلہ افزائی کریں، اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باعث آپ کو ایسی گفتگو کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو جنگ سے متعلق ہو، اس سے متعدد بچے متاثر ہوسکتے ہیں، جو آپ کو رول ماڈل سمجھتے ہیں’۔

ارطغرل کی”حلیمہ سلطان”اصل میں کون ہے؟

اب پریانکا چوپڑا کی اس پوسٹ پر پاکستانی صارفین ترک اداکارہ کے کمنٹ کو سراہ رہے ہیں اور مختلف کمنٹس میں انہیں ٹیگ کرکے ان کے بیان کی تعریف کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube