Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عدالت نےمیشا شفیع کےبیان پرعلی طفر کے وکلاءکو طلب کرلیا

SAMAA | - Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 4 months ago

سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان قانونی جنگ میں میشا شفیع کے بیان پر وکلاء کو بحث کے لیے10 جون کو طلب کرلیا۔

شوبز کی جوڑی علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت گلوکار میشا شفیع اور علی ظفر کے وکلاءنے عدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے میشا شفیع کی جانب سے قلمبند کروائے گئے بیان پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر اداکارہ میشا شفیع کے بیان پر بحث مکمل کی جائے۔

جنسی ہراساں کرنے کے الزام پر پر گلوکار علی ظفر نے ادکارہ میشا شفیع پر سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے جنسی ہراسگی کرنے سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔ جس میں 15 گواہوں کے بیانات مکمل ہو چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube