Friday, March 5, 2021  | 20 Rajab, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ترکش ڈراموں کےبجائے ہمیں اپنی تاریخ کو تلاش کرنا چاہیئے،شان

SAMAA | - Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 10 months ago

 اداکار شان شاہد نے چند روز قبل ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کو پاکستان میں نشر کرنے پر پی ٹی وی پر تنقید کی ہے۔

شان شاہد نے کچھ دن قبل ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انہیں علم ہے کہ جب حالیہ معاشی بحران میں ہم بیرون ممالک کی چیزیں امپورٹ نہیں کر پا رہے تو پھر ہمارا ریاستی ٹی وی پی ٹی وی کیوں بیرون ممالک کے ڈرامے دکھا رہا ہے؟

اداکار نے وضاحتی ٹوئٹ میں بتایا کہ دراصل وہ ارطغرل کے خلاف نہیں بلکہ اسے ریاستی ٹی وی پر چلانے کے خلاف ہیں۔

تاہم گزشتہ روز اداکار شان شاہد نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن قاسم سے لے کر جناح تک ہمارے پاس بہت سارے ہیروز اور ان کی کہانیاں ہیں جن کی جدوجہد کو ہم پیش کرسکتے ہیں۔

ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی یکم رمضان المبارک سے وزیر اعظم کی فرمائش پر پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube