Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مہوش حیات سےغلطی ہوئی کیونکہ گوگل ناقابل اعتمادہے

SAMAA | - Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تمغہ امتیازیافتہ اداکارہ مہوش حیات نے تصدیق کیے بغیرکسی اورکی شاعری کوعلامہ اقبال سے منسوب کرنے کے بعد دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل کوناقابل اعتماد قراردے دیا ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرحال ہی میں فالوورز کیلئے اپنی ایک تصویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں چنداشعار لکھتے ہوئے انہیں شاعرمشرق علامہ اقبال سے منسوب کیا تھا۔

مہوش کی اس ٹویٹ کے جواب میں ٹوئٹرصارفین نے اپنے تبصروں میں انہیں بتایا کہ یہ شاعری اقبال کی نہیں ہے، بیشتر صارفین نے اداکارہ کو اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

     

ان تبصروں کے بعد مہوش کی جانب سے ایک وضاحتی ٹویٹ سامنے آئی ہے۔

انہوں نے لکھا “تصحیح، مجھے آگاہ کیا گیا ہے کہ جو اشعارمیں نے علامہ اقبال سے منسوب کیے تھے وہ دراصل محمد اسماعیل نے طنز کیا کہ لگتا ہے آپ پی ٹی آئی کی سپورٹر ہیں۔

کئی ٹوئٹرصارفین نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ مہوش نے اپنی غلطی تسلیم نہیں کی بلکہ ملبہ گوگل کے سر ڈال دیا۔ لیکن  اداکارہ کو اس بات پر سراہا بھی گیا کہ کم از کم انہوں نے متعلقہ ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں کی۔

اس سے قبل ٹوئٹڑ پر ماہرہ خان نےکرونا وائرس کے تناظرمیں ایک شعرط شیئر کرتے ہوئے اسے مرزا غالب کا قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نےبغیر تصدیق کے ایسی پوسٹ شیئر کرنے پر مایوسی کا اظہارکیا تھا۔

بعد ازاں ماہرہ خان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube