Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

رمضان آیا روزہ رکھو جی، گلوکار کا نیا روپ

SAMAA | - Posted: May 5, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2020 | Last Updated: 5 months ago

میں نےاپنےگھر سےگانا سیکھا،گلوکار کی سماءڈیجیٹل سے گفتگو

سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے چند سال قبل رمضان میں ایک ویڈیو کلپ ضرور دیکھی ہوگی، اگر آپ کو پھر بھی یاد نہیں تو اس ویڈیو  کے بول’رمضان آیا روزہ رکھو جی‘سن کر تو آپ کو یاد آہی جائے گا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انیس نے کم عمری میں ہی اپنے منفرد انداز سے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر مقبولیت حاصل کی تاہم لوگوں نے ان کے انداز پر مزاحیہ تبصرے کئے اور کم عمر گلوکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بھارتی گلوکار انیس رئیس صابری کا کہنا تھا کہ ’رمضان آیا روزہ رکھو جی‘کو ہم 2007 میں کمپوز کیا تھا لیکن کچھ سالوں بعد جب یہ وائرل ہوا تو مداحوں نے سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جس سے مجھے بہت خوشی ہوئی۔   

انیس رئیس صابری نے بتایا کہ میرا تعلق بھارت کے اترپردیس جلال آباد سے ہے ، بچپن سے ہی مجھے گانے کا شوق تھا اور 6 برس کی عمر سے گانا شروع کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے گھر سے گانا سیکھا ، میرے والد اور دادا بہت اچھا گاتے تھے پھر جب میری البم آئی تو بھارت اور بیرون ملک سے لوگوں نے بہت پیار دیا میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ 

کئی برس پہلے بے انتہا شہرت حاصل کرنے والے کم عمر گلوکار انیس صابری کو اس وقت یہ اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ انہیں شہرت مل جائے گی لیکن پھر اس ویڈیو کے بعد وہ کہیں غائب سے ہوگئے ۔

گزشتہ دنوں ایک بار ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ وہ بچہ اب بڑا ہوکر پرکشش شخصیت کا مالک بن چکا ہے۔

انہوں نے مستقبل کے پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ ابھی دو گانے آنے والے ہیں جن پر کافی محنت چل رہی ہے اور امید کرتا ہوں جب وہ ریلیز ہونگے تو بہت پذیرائی اور لوگوں کا پیار ملے گا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ جو لوگ بالی ووڈ کی تھیم پر نعت کمپوز کرتے ہیں ان کو یہ کہنا چاہوں گا کہ وہ لوگ محنت کریں اور خود اپنی تخلیق پیش کریں۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مجھے بہت آگے جانا ہے اور بہت محنت کرنی ہے ۔

رئیس صابری نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر مشہور بھارتی گلوکار اے آر رحمان کے ساتھ بھی اپنی تصویر لگائی ہے جس میں انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد کچھ دلچسپ لے کر آنے والے ہیں لیکن اس کیلئے مداحوں کوتھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube