Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ایمن خان، ماہرہ کااعزازلےاڑیں

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2020 | Last Updated: 5 months ago

شوبزستاروں کی مقبولیت کااندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرانہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے، اور بات کی جائے انسٹا گرام کی تو پاکستان میں مقبولیت کا یہ اعزاز اداکارہ ایمن خان کے پاس ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایمن خان سے پہلے یہ اعزاز سپراسٹارماہرہ خان کے پاس تھا۔

ایمن خان کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار ہوچکی ہے جبکہ ماہرہ اس گنتی میں 10 ہزار پیچھے ہیں۔

یہ اعزازحاصل کرنے کے بعد ایمن نے بیٹی امل کے ساتھ ایک کیوٹ سی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹا گرام پر اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔

ایمن اور ماہرہ کے بعد مقبولیت میں عائزہ خان تیسرے نمبر پر آتی ہیں جن کے انسٹاگرام فالوررز کی تعداد 50 لاکھ 40 ہزار ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2019 میں ماہرہ خان نے پاکستان شوبزانڈسٹری میں 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی سیلیبرٹی ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا جبکہ ایمن کےفالوورز کی تعداد دسمبر 2019 میں50 لاکھ سے زائد ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube