Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فیصل ایدھی کاکروناٹیسٹ مثبت آنےپر منشاءپاشاکےتحفظات

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2020 | Last Updated: 5 months ago

معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ منشاء پاشا اور ماہرہ خان نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

منشاء پاشا نے اپنی ٹویٹ میں فیصل ایدھی کیلئے نیک خواہشات کےعلاوہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے والے سے تحظات بھی ظاہرکیے۔

انہوں نےامید ظاہر کی کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد ہوجائے گا اورہمارے بہت سے سینیئرافسران کو کرونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی”۔

منشا نے لکھا “وقت سے پہلےلاک ڈاؤن میں نرمی کر کے ہم نے خطرہ مول لیا ہے، اس صورتحال میں ہمیں ماضی کی رنجشیں بھلا کر اپنی بقا کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہے”۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرماہرہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ” فیصل ایدھی کےلئے دعاگو ہوں کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں “۔

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے سماجی دوری اختیار کرنے والے فیصل ایدھی کی جانب سے بھی ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پرخاصا وائرل ہورہا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ” بہت سے لوگ کرونا سے متاثر ہونے کے بعد ٹھیک ہوئے، میں بھی ٹھیک ہوجاؤں گا۔ ایدھی ورکرز پریشان ہوئے بغیرلوگوں کی خدمت جاری رکھیں، میں بذریعہ فون رابطے میں رہوں گا”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube