Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ میرا کا ”اسکینڈل کوئین“ لکھنے والوں کیخلاف کاروائی کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 5 months ago

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جو میڈیا چینلز میرے نام کے اسکینڈل کوئین کا لفط استعمال کرتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لونگی ۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کل میری ویڈیو پر کچھ میڈیا چینلز نے میرے نام کے ساتھ ”ڈرامہ کوئین“ یا ”اسکینڈل کوئین“ کا لفظ استعمال کیا گیا میں ایسا کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی بلکہ میں جلد ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی ۔

میرا کا کہنا تھا کہ میں ایک ورکنگ ویمن ہوں، ایک عورت کو اتنی بڑی گالی دینا کیا یہ پاکستان کی تہذیب ہے  مجھے پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 2 ماہ سے امریکہ میں ہوں، پہلے کیپٹن نوید کے گھر پر تھی، اب ایک ہفتے سے ہوٹل میں قرنطینہ کا وقت مکمل کررہی ہوں۔

گزشتہ روز اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں امریکہ میں موجود ہوں، یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مررہے ہیں،نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے،وزیراعظم صاحب کسی اور ملک میں نہیں مرنا چاہتی۔

اداکارہ نے وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، میرے وطن واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔

انہوں نے سماء کو بتایا کہ مجھے مالی مشکلات کا سامنا ہے، جتنے پیسے لے کر آئی تھی وہ ختم ہوگئے۔

میرا کا کہنا تھا کہ میں پاکستان آکر سماجی کاموں میں حصہ لینا چاہتی ہوں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کی کرونا ریلیف مشن کا حصہ بننا چاہتی ہوں ۔

رواں برس جنوری میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اداکارہ میرا نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اداکاری کے بعد اب پروڈکشن میں قدم رکھتے ہوئے اپنے پروڈکشن ہاؤس سے نئی فلم پروڈیوس کرنے جارہی ہیں۔

تاہم اب میرا نے بتایا کہ وہ امریکہ میں موجود چند دوستوں کے تعاون سے اپنی پہلی فلم پروڈیوس کرنے جارہی ہیں، جس کے لیے انہوں نے ہمایوں سعید سے رابطہ کیا تھا تاہم ہمایوں نے اپنی مصروفیت کے باعث ہمیں تاریخ نہیں دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کا اہم کردار ہمایوں سعید ہی ادا کرسکتے ہیں وہ کردار ان پر پورا اترتا ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube