Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان دل ہار بیٹھیں

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2020 | Last Updated: 5 months ago

کرونا لاک ڈاؤن کےدوران جہاں شوبزسلیبیرٹیزلائیوسیشنزکے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں ہیں ، وہیں یوٹیوب پر شوز کرنے والوں نے بھی یہ سلسلہ منقطع نہیں کیا۔

اداکارہ وٹی وی میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی ویڈیولنک کے ذریعےاس باراپنےشومیں معروف اداکارہ ماہرہ خان کو مدعو کیا ، دوران شو نے ماہرہ نے کچھ ایسا بتایا جو ان کے مداحوں کو خوب چونکانے کا باعث بن گیا۔

دیگردلچسپ سوال وجواب کے دوران شوبزانڈسٹڑی کے 2 سینئرز منظر صہبائی اورثمینہ احمد کی شادی کی خبر بھی ڈسکس ہوئی اورماہرہ نے اس پر خوشی کااظہار کیا۔ اسی دوران ماہرہ نے بتایا کہ میری نانی کا کہنا تھا کہ اب تم بھی سوچ لو جس پرمیں نے کہا کہ نانی ابھی کرونا چل رہا ہے اور آپ ایسے میں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔

اس بات کے تناظرمیں ثمینہ پیرازدہ نے سوال کیا کہ کیا کسی خاص شخص سے محبت ہوئی؟۔

ماہرہ خان نے ایمانداری کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا ہاں میرا خیال ہے مجھے محبت ہوگئی ہے، ثمینہ پیرزادہ نے اس خبر پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے پوچھا کہ کیا میں اس شخص کو جانتی ہوں ؟جواب میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے لیکن اس کا تعلق انڈسٹری سےنہیں ہے۔

نام سے متعلق استفسارپراداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے میں شرمیلی ہوں، وہمی ہرگز نہیں لیکن اپنی زندگی کو اپنے بچے کی زندگی کومحفوظ بنانا چاہتی ہوں۔ زندگی نے مجھے کافی سبق سکھائے ہیں، اب مجھے تھوڑاسا احساس ہوتا ہے کہ نظر وغیرہ نہ لگے۔

اداکارہ کا مزیدکہنا تھا کہ پیارومحبت صرف الفاظ نہیں یہ اپنے اندر زخموں کو مندمل کرنے کی بہت بڑی طاقت رکھتے ہیں۔

ماہرہ نے اپنی آنے والی فلم “نیلوفر” سے متعلق بھی بتایا کہ ان کے مقابل فواد خان ہیں اور فلم کے ڈائریکٹرعماررسول ہیں۔ ماہرہ نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ طویل عرصے کے بعد کام کیا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube