Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

جی ! یہ ماہرہ خان ہی ہیں

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2020 | Last Updated: 5 months ago

لاک ڈاؤن کےدنوں میں اداکارہ ماہرہ خان پرانی یادوں کی پٹاری کھول رہی ہیں، قرنطینہ کے دوران صارفین کو اپنی پسندیدہ فلمیں اور ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دینے والی ماہرہ نے اس بار خاصا حیران کیا۔

اداکارہ نے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں پہلی نظر میں پہچاننا آسان نہیں۔

انسٹا گرام پر ماہرہ نے بتایا کہ یہ تصویر ان کے پہلے فوٹوشوٹ اور انٹرویو کے دوران کھینچی گئی تھی، جس وقت وہ ایم ٹی وی پاکستان کیلئے بطور وی جے کام کرتی تھیں۔

ماہرہ کے فالوورز نے اپنے تبصروں میں تصویر کو پسند کرتے ہوئے حیرت کااظہار کیا کیونکہ ان کی شخصیت میں کافی تبدیلی آچکی ہے۔

اس سے قبل ماہرہ نے اپنے مداحوں کو سدا بہار ڈرامہ آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ فلم بینی کے شائقین افراد کیلئے انہوں نے ہالی ووڈ سے اپنی 5 پسندیدہ فلمیں بھی تجویز کی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube