Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اپنے دل کی پیروی کریں، نیمل خاور

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2020 | Last Updated: 3 months ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکارحمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ اپنے پیاروں سے ناراضگی ختم کرتے ہوئے انہیں احساس دلائیں کہ وہ کتنے اہم ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک لڑکی رات کی تاریکی میں سمندر کنارے کھڑی ہے۔

انسٹاپوسٹ میں نیمل نے جس تصویر کو شیئرکرتے ہوئے اپنے احساسات لکھے،وہ اپنے اندرخاصی گہرائی رکھتی ہے۔

اس پینٹنگ میں چاندنی رات میں گہرے سکوت کے ساتھ ایک لڑکی دکھائی دے رہی ہے جوسمندر کی اچھلتی لہروں کو دیکھ رہی ہے، غور کریں تو اس تصویر میں امید کے رنگ جھلکتے ہیں۔

نیمل نے لکھا”آج اور ہرروز شعوری طورپر ہم ایسے لوگوں کاانتخاب کریں جن سے ہم تھوڑا زیادہ پیار کرتے ہیں، انہیں یاد دلاتے ہیں کہ ہم ان سے متعلق کیسا محسوس کرتے ہیں۔ آئیں معاف کریں اور ناراضگیوں کو الوداع کہیں “۔

انہوں نے پیغام دیا “اس چیز کا انتخاب کریں جو ہمیں خوشی دیتی ہے، اپنے دل کی پیروی کریں اور آئیں اتنی مضبوطی سے پیار کریں جو ہمارے جانے کے بعد بھی طویل عرصے تک زندہ رہے” ۔

اس سے قبل نیمل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے گھر کے پسندیدہ گوشے کی آرائش کرتی دکھائی دی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube