Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

تھائی لینڈ سےپاکستان آئے اداکاروں کو نئی پریشانی کا سامنا

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago

تھائی لینڈ میں پھنسے فلم عشرت میڈ ان چائنا کی ٹیم سمیت دیگر پاکستانیوں کو گزشتہ رات پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا تاہم وطن واپسی کے بعد فنکاروں سمیت دیگر پاکستانیوں کو نئی مشکلات کا سامنا ہے ۔

پاکستان آںے والے اداکاروں میں سے ایک اداکار شمعون عباسی نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2 ہفتے کی جدوجہد کرنے کے بعد ہمیں ہمارے لیے پرواز کا انتظام کیا گیا تاہم ہم نے یک طرفہ پرواز کیلئے ایک فرد کا ٹکٹ 1 لاکھ 12 میں خریدا کیونکہ ہمیں بتایا گیا کہ دو دن ہوٹل میں قیام کرنا ہوگا اس دوران ہمارا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا اور اس قیمت میں یہ تمام اخراجات شامل ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 21 افراد کیلئے 23 لاکھ 52 ہزار کی رقم جمع کرائی، ہم رات 11 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے پھر ایک بڑے ہوٹل میں ٹہرایا گیا، ابتداء میں ہمیں بتایا گیا کہ صبح ہم سب کا کرونا ٹیسٹ ہوگا اور رپورٹ منفی آنے کی صورت میں ہمیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی ۔

اداکار نے بتایا کہ اب ہوٹل انتظامیہ ہماری ٹیم سمیت وطن دیگر پاکستانیوں سے کرایہ کا مطالبہ کررہی ہم سے کھانے کے پیسے بھی وصول کئے اور یہ دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ہم نے ہوٹل کا کرایہ ادا نہ کیا تو ہمیں نکال کر حاجی کیمپ بھیج دیاجائے گا ۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ حکام کی جانب سے ہمیں یہ بتایا گیا کہ اب ہم سب کا کرونا ٹیسٹ 7 دن بعد لیا جائے گا کیونکہ یہاں کرونا ٹیسٹ کی کٹس موجود نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ شمعون عباسی سمیت دیگر اداکاروں اور ان کی ٹیم نے گزشتہ دنوں پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں وطن واپسی لانے لیے کے اقدامات کئے جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube