Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامہ’رسوائی‘اختتام پزیر، آخری قسط میں مختاراں مائی کی انٹری

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2020 | Last Updated: 6 months ago

اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ رسوائی اختتام پزیر ہوگیا ڈرامے آخری قسط آج نشر کردی گئی ۔  

ڈرامہ سیریل رسوائی کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے، ڈرامے میں ثنا جاوید( سمیرا) کے کردار کو بے حد سراہا گیا ہے ، سمیرا ایک بہادر اور خود مختار عورت ہے جو غیر منصفانہ برتاؤ اور نا انصافی  کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کرتی ہے ۔

شائقین کو انتظار تھا کہ کیا سمیرا (ثنا جاوید) ڈرامے میں مر جائیں گی یا پھر سلمان سمیرا کو انصاف دلانے کے لیے خود قربان ہوجائے گا اور ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا کہ سلمان (میکال ذولفقار ) سمیرا کو بچاتے ہوئے اپنی جان دے دیتا ہے اور بعدازاں عدالت سمیرا کو انصاف فراہم کرتے ہوئے زیاتی کرنے والے تینوں ملزمان کو 25 ، 25 سال قید کی سزا سناتی ہے ۔

ڈرامے کی آخری قسط میں شائقین اس وقت حیران ہوئے جب آخری مناظر میں سماجی کارکن مختاراں مائی کی انٹری ہوتی ہے ۔

مختاران مائی نے اپنی زندگی میں اجتماعی عصمت دری کا سامنا کرنا بعدازاں انہوں نے خواتین کے حقوق کے لئے بین الاقوامی سطح پر سراہی جانے والی مہم چلانے والی تھی۔

ڈرامے کی آخری قسط کے آخری مناظر میں مختارا بی بی کو دکھایا گیا کہ وہ سمیرا (ثنا جاوید ) سے ملنے اور اس کی سالگرہ پر مبارکباد دینے اسپتال پہنچتی ہیں ۔

اداکارہ ثنا جاوید نے ڈرامہ کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ ان سب نے سمیرا کے کردار کو اتنا پیار دیا اور انہوں نے اس کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ڈرامے کی تمام کاسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ تمام اداکاروں نے کام کے دوران ان کی بہت حوصلہ افزائی کی۔

ڈرامے میں ڈاکر فیروز کا کردار ادا کرنے والے عدنان جعفر حال ہی میں امریکی ٹی وی سریز ’ہوم لینڈ ‘ میں بھی جلوہ گر ہوئیں ہیں ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ ثنا جاوید ، میکال ذوالفقار ، تارا محمود ، سیمی راحیل ، عثمان پیرزادہ ، عدنان جعفر ، اور مصطفی جنگیزی سمیت دیگر شامل ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube