Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مطلبی لوگوں سےنمٹنے کیلئےماہرہ خان کےمشورے

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2020 | Last Updated: 5 months ago

ماہرہ خان کا شماران سیلبرٹیزمیں ہوتا ہے جو خاصی بااخلاق سمجھی جاتی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہیں مطلبی اور خودغرض لوگوں سے نمٹنے کیلئے کچھ مشورے دیے۔

ٹوئٹر پر ماہرہ سے سوال کیا گیا کہ لوگ مطلبی کیوں ہوتے ہیں اور ہمیں ان سے کیسے نمٹنا چاہیے؟ “۔

جواب میں ماہرہ نے واضح کیا کہ ایسے لوگ انا کے آگے بےبس ہوتے ہیں، ایسے حالات میں بڑے دل کے ساتھ ملیں۔

ماہرہ نے ٹوئٹر پرکہا “کبھی کبھی وہ آپ کو سمجھ نہیں پاتے، کبھی وہ خود سے ہی ناخوش ہوتے ہیں ، بعض اوقات ان کی انا ہوتی ہے”۔

اداکارہ نے مطلبی لوگوں سے نمٹنے کا نسخہ بتاتے ہوئے لکھا “مطلبی لوگوں کے حوالے سے اپنا دل بڑا کریں، چیزوں کوجانے دیں، معاف کردیں۔ آپ بہترجانتے ہیں، اگروہ ان میں سے کوئی ہے جو آپ سے پیار کرتے ہیں تو وہ خود آپ کے پاس آجائیں گے”۔

ایک اور ٹویٹ میں ماہرہ خان نے بتایا کہ میری نانی ڈرامہ “شہرذات” ٹی وی پر دوبار ٹیلی کاسٹ ہونے سے انتہائی خوش ہیں اوران کا کہنا ہے کہ “اب میں ٹھیک ہوں “۔

واضح رہے کہ عمیرہ احمد کے تحریرکردہ اس کامیاب ترین ڈرامے میں ماہرہ نے ہی مرکزی کردارادا کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube