Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکاروں کی مشکل آسان ہوگئی

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 6 months ago

فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی ٹیم کرونا وائرس کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے تھائی لینڈ کے ایک شہر پھنسے تھے۔

اس حوالے چند روز قبل شمعون عباسی نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ انہیں تھائی لینڈ سے فوری پاکستان واپس لانے کیلئے کوئی اقدام کیا جائے کیوں کہ ان کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں کہ وہاں مزید دن گزارے جاسکیں۔

تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے اب کل ایک پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ میں پھنسے فلم عشرت میڈ ان چائنا کی ٹیم سمیت دیگر پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا ۔

فلم کے اداکار شمعون عباسی نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ وہ کل 14 اپریل کو دوپہر 3 بجے بنکاک سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہونگے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ براہ راست پاکستان کی پرواز ہے اس لیے ہم کل ہی اسلام آباد پہنچے گے اور کرونا سے متعلق اپنے ٹیسٹ اور تمام عمل سے گزریں گے۔

شمعون عباسی نے خصوصی پرواز کیلئے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل اداکارہ سارہ لورین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کل وطن واپس آرہی ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube