Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

یاسرحسین نے اقراءکی خواہش پوری کردی

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

یاسرحسین کو ہمیشہ اقراء کیلئے ایک بہت ہی پیار کرنے والے شوہر کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اقراء کے نام کا ٹیٹو بنوانے والے یاسر نے قرنطینہ کے دوران اہلیہ کی ایک فرمائش پوری کی ہے۔

انسٹا پر یاسر نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر داڑھی کی کمی واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہے۔

یاسر کی شخصیت میں یہ تبدیلی اقراء کی مرہون منت ہے۔ اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا “حوالدار بشارت حسین حاظر جناب، یہ توہوگا ۔۔ اقراء کی فرمائش “۔

ہیش ٹیگز میں یاسر نے قرنطینہ اور ٹائم پاس بھی لکھا۔

اقرا نے بھی انسٹاگرام پر شیوبنانے کے دوران لی جانے والی یاسر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “میری خواہش کو پورا کرنے کیلئے شکریہ “۔

یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube