Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

قرنطینہ میں میرا کی نئی مصروفیت،ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کرونا نے مجھےایک سبق سکھایا

اداکارہ میرا نے قرنطینہ کے دوران گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے، میرا کا کہنا ہے کہ ہم بچوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹا پوسٹ پرلکھا " کون کہتا ہے کہ ہم اپنے بچوں سے نہیں سیکھ سکتے؟ کرونا نے مجھے ایک سبق سکھایا کہ بچے مستقبل کے رہنما ہیں، ہمارے پاس ان سے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے"۔

کرونا کے باعث سماجی دوری اختیار کرنے والی میرا نےبتایا کہ وہ گھر والوں کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی ہیں اور گھر کا پچھلا حصہ ان کا نیا جِم ہے جہاں وہ 6 سال کی عالیہ سے شکست پرخوش ہیں۔

میرا کے مطابق اس عقبی حصے کی صفائی ستھرائی میں گھر کا ہر فرد اپنا حصہ ڈال رہا ہے، یہاں کی صفائی ستھرائی اور گھاس کی تراش خراش کی جاتی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ مثبت اہداف اور صحتمند رویوں کے ساتھ بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے سیکھ رہی ہیں کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube