Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اسماءعباس کی آوازمیں سریلا کرونا گانا، ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 6 months ago

کچھ نہ کرو، کچھ بھی نہ کرو

اداکارہ اسماء عباس نے اپنے فالوورزکو ایک گانا گاتے ہوئے گھرسے باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دینے والی اسماء عباس نے معروف بھارتی گانے " کچھ نہ کہو، کچھ بھی نہ کہو" کی طرز پراپنے بول گنگناتے ہوئے پیغام دیا کہ یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا جس کے بعد زندگی پھر سے ہنسے مسکرائے گی۔

گانا ""کچھ نہ کہو" بھارتی گلوکار کمار سانو نے سال 1994 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم " 942 آ لواسٹوری" کیلئے گایا تھا جس کے ڈائریکٹڑ روہن سپی تھے۔

اسماء عباس ، بشری انصاری کی بڑی بہن ہیں، دونوں بہنیں اداکاری کے علاوہ گلوکاری اور پیروڈی میں بھی نام کما چکی ہیں تو ان کی بڑی بہن نیلم احمد بشیر بھی کسی سے کم نہیں جو ایک مقبول شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔

اس سے قبل اسماء اور بشریٰ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں گانا گاچکی ہیں جسے ان کی بہن نیلم بشیر نے لکھا تھا۔ گانے کو پروڈیوس بشریٰ انصاری نے کیا ہے جبکہ ہدایت کار اقبال حسین تھے۔

ہمسائے ماں جائے نامی اس گیت میں بشریٰ انصاری نے بھارت اور اسماء نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ گانے میں دونوں ممالک کے عام مسائل کواجاگر کرتے ہوئے ایٹمی طاقت ہونابھول کرپیار محبت اور امن کے پرچار کا پیغام دیا گیا۔

...

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube