ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

والدہ کیلئےجذباتی پیغام کےساتھ ثناءجاوید کے بچپن کی تصویروائرل

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکارہ ثناء جاوید نے قرنطینہ کے دوران اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ماں کے ہاتھ کا سلا ہوا روایتی حیدرآبادی (دکن ) کرتا اور کھڑا دوپٹہ پہن رکھا ہے۔

ثناء نے انسٹا پوسٹ میں لکھا “مائیں بہترین ہوتی ہیں، وہ ہمیں پوری محبت اور خالص پن کے ساتھ تیارکرتی ہیں اور پھر ہماری تصاویر کھینچنا پسند کرتی ہیں، یہاں میں نے اپنا پسندیدہ حیدرآبادی کرتا اور کھڑا دوپٹہ پہن رکھا ہے جو میری امی نے سیاتھا”۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کو بہترین اسٹائلسٹ قراردیتے ہوئے کہا ہم بچپن میں اپنی والدہ سے ہی چمٹے رہنا پسند کرتے ہیں۔ میں اس تصویرمیں تھوڑی اداس ہوں کیونکہ میری تصویر کھینچنے کیلئے امی نے مجھے نیچےاتاردیا تھا جبکہ میں ان کے بازوؤں میں ہی رہنا چاہتی تھی۔

ثناء جاوید نے فالوررز کو بتایا کہ وہ کام کے دوران اب بھی اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے اداس ہوجاتی ہیں،انہوں نے لکھا” آئیں اپنی ماؤں کے ساتھ ایسا ہی کریں، جیسا وہ ہمارے بچپن میں کرتی تھیں۔، دعا ہے کہ ہماری خوشی اور صحت کے ساتھ ایک ملین ٹریلین سال جئیں”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube