ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہمایوں سعید قرنطینہ کے بعد گھرواپس پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکار ہمایوں سعید حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 14 دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد گھرواپس آ گئے ہیں۔

ہمایوں نے اپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس بات کی اطلاع فالوررزکوخود دی۔

اداکار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’ 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد بالآخرگھرواپس آگیا ہوں۔ اِس دوران زندگی پرغوروفکر کرنے میں بہت زیادہ وقت صرف کیا اور اس حقیقیت کا ادراک ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا شکر بھی نہیں ادا کرسکتا ہوں ‘‘۔

اپنی ٹویٹ میں ہمایوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ اس مشکل وقت میں ضرورتمندوں کی مدد کے لئے ہر ممکن طاقت سے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے امریکا سے وطن واپسی پر کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تاہم دونوں نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر14 دن قرنطینہ میں گزارے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ ہمارا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، پھر بھی ہم قرنطینہ کے 14 دن مکمل کریں گے اور اس کے بعد بھی ضروری حفاظتی احتیاط کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube