ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

وزیراعظم کرونافنڈ کےقیام کےبعدماہرہ خان کااعلان

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: آن لائن

وزیراعظم کی اپیل پر ماہرہ خان نےاپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں اس فنڈ میں رقم دینے کا عہد کرتی ہوں۔

اداکارہ نے دوسرے لوگوں کو بھی اس کام کی ترغیب دیتے ہوئے لکھا ’’جس کی جتنی بھی حیثیت ہو، اس کے عطیہ دینے سے فرق پڑے گا ‘‘۔

گزشتہ روز بدھ یکم جون کو وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ اس وبا کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ غریب ونادارافراد کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے۔

ماہرہ کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی فالوورز پر وزیراعظم کے امدادی فنڈ میں عطیہ کرنے کی درخواست کی۔

مہوش نے لکھا کہ اس فنڈ میں عطیہ دینا ضروری ہے کیونکہ فرنٹ لائن میڈیکل اسٹاف کو کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے حفاظتی سازوسامان کی ضرورت ہے بصورت دیگر صورتحال تیزی سے خراب ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube