Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

وطن واپسی کیلئے شمعون عباسی کی وزیراعظم سے اپیل

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 6 months ago

اداکار اپنی فلم کی شوٹنگ کے باعث تھائی لینڈ گئے تھے

اداکار شمعون عباسی نے وطن واپسی کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کردی ۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں اداکار شمعون عباسی نے بتایا کہ وہ اس وقت تھائی لینڈ کے شہر کنچھنا بوری میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فلم عشرت میڈ ان چائنا کی عکس بندی کے سلسلے میں گئے تھے تاہم کرونا وائرس کی وباء کے باعث فضائی سروس معطل ہونے سے وہ وہاں پھنس گئے ہیں۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ "ہم یہاں 25 فروری سے موجود ہیں ،میں اور میرے ساتھی اداکار امام سید بعد میں آئے تھے جبکہ دیگر اداکار اور عملہ پہلے سے یہاں موجود تھا جس وقت ہم سفر کیلئے نکلے اس وقت کرونا وائرس کا معاملہ اتنا سنگین نہیں ہوا تھا اور یہاں شوٹنگ کے تمام تر انتظامات مکمل تھے"۔

انہوں نے کہا کہ "25 مارچ کو ہماری واپسی کی فلائٹ تھی تاہم 21 مارچ کو ہمیں پتا چلا کہ کرونا وائرس کے باعث ائرپورٹس کو بند کردیا گیا ہے ہم اس انتظار میں تھے کہ 4 اپریل کو فضائی سروس بحال ہونے کے بعد ہم کسی نہ کسی ایئرلائن سے وطن واپس آجائیں گے"۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے آج اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کنیڈا اور برطانیہ سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پہلی فلائٹ4اپریل کو آئے گی، ڈومیسٹک فلائٹس پر ابھی بندش جاری رہے گی جبکہ ملک بھر ميں لاک ڈاؤن14اپريل تک بڑھا ديا گيا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ "ہم 21 افراد دو ہفتوں سے یہاں پھنسے ہیں آئندہ دنوں میں اخراجات میں اضافے کے باعث ہمیں مالی مشکلات کا سامنا کرناپڑسکتا ہے" ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ اداکارہ سارہ لورین، محب مرزا ، صنم سعید اور امام سید سمیت 15 رکنی عملہ موجود ہے جبکہ بنکاک میں لاک ڈاؤن کے باعث فلم کی دو دن کی شوٹنگ کوبھی منسوخ کرنا پڑا ۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہماری پوری ٹیم تمام احتیاط کررہی اور صحتمند ہے ، ہم وطن واپسی پر تمام تر اقدامات اور عمل سے گزرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کوئی ایئرلائن مسافروں کو لے کرجانے کیلئے تیار نہیں ہے"۔

انہوں نے حکومت اور وزیر اعظم سے وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں کا سفارتخانہ ہمارے ساتھ تعاون کررہا ہے لیکن ہمیں آپ کے مدد کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے گھر واپس آسکیں ہمارے علاوہ تقریباً مزید سو سے زائد پاکستانی موجود ہیں جو وطن جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جائزہ لیں کہ 3 سے 11 اپریل تک پاکستانیوں کو واپس لانے والی پروازوں میں ہمیں کیسے وطن لایا جاسکے گا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube