ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پسندیدہ چیزلاکردینے پرسجل علی کا ساس سےاظہارمحبت

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

حال ہی میں ابوظہبی میں زندگی کے نئے سفرکاآغازکرنے والی جوڑی اداکارہ سجل علی اوراحد رضا میر بھی ان دنوں باقی سب کی طرح سماجی دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔

گھرپر رہ کر نئی زندگی کا تجربہ کرنے والی سجل علی نے انسٹا اسٹوریز میں اپنی ساس کی جانب سے دی جانے والی کینڈیز شیئر کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔

سجل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” جب اماں آپ کی پسندیدہ کینڈیز لاکردیں، لو یو ماما”۔

سجل اور احد کی والدہ کارشتہ ہرگز بھی روایتی نہیں،اس جوڑی کی منگنی سے قبل بھی احد کی والدہ ثمر رضا میر سوشل میڈیا پر سجل کیلئے اپنی گہری پسندیدگی کااظہار کرتی رہتی ہیں۔

شادی سے قبل سجل نے ثمررضا میرکو گلے لگاتے ہوئے کھینچی جانےوالی کیوٹ سی تصویرکےکیپشن میں لکھا تھا ” حقیقی خوشی ایک ایسی ساس کا مل جانا ہے جوآپ کو ایسے دیکھے جیسے میری ماما مجھے دیکھتی تھیں”۔

یاد رہے کہ سجل علی کی والدہ کا انتقال سال 2017 میں ہوا تھا۔ سجل بالی ووڈ ڈیبیو فلم “مام ” کی شوٹنگ کیلئے اداکار عدنان صدیقی اور بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں تھیں جب انہیں والدہ کے اچانک انتقال کی اطلاع ملی۔

سجل اور احد کی شادی 14 مارچ ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اور شوبز سے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube