ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ارمینا رانا کےشوہرکانامناسب میسج بھیجنے والےشخص کو”کرونازدہ”جواب

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ ارمینا رانا خان کو نامناسب پیغام بھیجنے والے شخص کو ان کے شوہر نے ایسا جواب دیا جسے پڑھ کر “نامعلوم شیخ” دوبارہ ایسی حرکت کرنے کا شاید ہی سوچے۔

اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ جس میں انہیں بھیجا جانے والا ایک ڈائریکٹ میسج اوران کے شوہر کی جانب سے دیا جانے والا جواب دیکھا جاسکتا ہے۔

ارمینا رانا کو یہ پیغام بھیجنے والے نے لکھا ” میں دبئی میں مقیم بزنس مین ہوں۔ ابھی آپ کا پروفائل دیکھا، آپ بہت خوبصورت ہیں۔ کرونا کے مسئلے کے بعد میں آپ سے دبئی میں ملنا چاہوں گا”۔

یہ میسج کرنے والے شخص نے ارمینا کو رقم کی پیشکش بھی کی۔ اداکارہ نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پُرمزاح کیپشن میں لکھا”میرے شوہردرندہ صفت ہیں”۔

اب پڑھیے ارمینا کے شوہر کا جواب جو یقیننا آپ کے لبوں پرمسکراہٹ بکھیردے گا۔

فیصل نے لکھا ” ہائے شیخ، میں فیصل خان ہوں، ارمینا کا شوہر۔ میں نے آپ کا پیغام دیکھا اور مجھے بھی آپ کی پروفائل پکچر بہت پسند آئی۔ ہمیں کرونا ختم ہونے کاانتظار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ مجھے ہوچکا ہے۔ میں ایک اچھا مسلمان ہوں جسے شیئرکرنا سکھایا گیا ہے،اس لیے میں کرونا وائرس کو آپ کے ساتھ شیئرکرنا پسند کروں گا۔ آپ کیا کہتے ہیں؟”۔

ارمینا اور فیصل کی شادی تقریبا 2 ماہ قبل ہوئی تھی، اداکارہ نے اپنی منگنی کا اعلان جولائی 2017 میں کی جانے والی انسٹاپوسٹ میں کیا تھا۔

کیوبا میں ساحل سمندر پرمنگنی کی انگوٹھی پہننے والی ارمینا نے لکھا تھا کہ ’’جب دنیا میں سب چیزیں درست ہو رہی ہوں تو میں اپنے ’’مسٹر رائٹ‘‘ کو آپ کے سامنے پیش کر رہی ہوں ‘‘ ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube